آزاد پتن میں جہلم دریا سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امدادی ٹیموں نے لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے، 36 سالہ لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔
دوسری جانب رینالہ خورد میں گھریلو ناچاقی پر سگی تائی نے دو بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔
موضع اسلام پورہ کی رہائشی خاتون نے 2 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، خاتون بچوں کی حقیقی تائی تھی گھریلو ناچاقی پر بچوں کو نہر میں پھینکا۔
دونوں بچے آپس میں حقیقی بھائی تھے بچوں کی شناخت 6 سالہ جواد اور 4 سالہ حماد کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی رسیکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
