
یوکرین نے اپنی فوج کی مدد کےلیے این ایف ٹی اثاثوں کی فروخت پر غور شروع کردیا ہے۔
یوکرین کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل الیگزینڈر بورن یاکو کا اس بارے میں کہنا ہے کہ’ ہم نان فنجائی ایبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے لیے یوکرینی طرز کی تصاویر اور 3 ڈی ماڈلز تیار کر رہے ہیں‘
اگر آپ ان این ایف ٹی کو خریدتے ہیں تو یہ تمام رقم یوکرینی فوج اور شہریوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔ ـ
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے ہی کرپٹو کرنسی کی شکل میں لاکھوں ڈالر کی امداد مل چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جان لینن اور بیٹلز کی یادگاری اشیا این ایف ٹی پر نیلام
یاد رہے کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔
سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف ٹی پر تین دن میں 400 ملین ڈالر کی سیل
یوکرین کے نائب وزیر نے مزید کہا کہ روسی جارحیت سے پہلے وزارت ٹیکنالوجی نے تمام حکومتی خدمات کو آن لائن کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی تھی۔
اس ضمن میں ہم ایپل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ ڈیجیٹل پاسپورٹ اور اس نوعیت کے دیگر منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔
الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ روسی چڑھائی سے پہلے ہم بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ یوکرین میں مصنوعی ذہانت اور ورچوئل ریئلٹی پر تحقیق اور ترقی کے مراکز کھولنے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے رابطے میں تھے۔
لیکن روس کی جارحیت نے سب کچھ بدل دیا ہے ، اب ہماری توجہ کا مرکز کچھ اور ہے۔ جو کہ بہت افسوس ناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News