Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانوروں میں جلد کا وبائی مرض بے قابو؛ سندھ میں مویشی منڈیوں پر پابندی

Now Reading:

جانوروں میں جلد کا وبائی مرض بے قابو؛ سندھ میں مویشی منڈیوں پر پابندی
مویشی منڈیوں

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹس کے مطابق لیمپی اسکن کی بیماری خاص طور پر گائے میں پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ میں سانگھڑ، جامشورو، سکھر، میرپورخاص، ٹھٹہ، حیدرآباد اور کراچی میں بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مذکورہ صورتحال کے پیش نظر سندھ میں مویشی منڈی کے قیام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ریسرچ آفیسر محکمہ بلدیات سندھ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا جو کہ سندھ بھر کے بلدیاتی سربراہان کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری لائیواسٹاک پنجاب نے سندھ میں جانوروں میں بیماری پھیلنے پر سرحدی علاقوں کی مویشی منڈیوں میں حفاظتی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

جانوروں میں پھیلنے والی اس بیماری کو کیا کہتے ہیں اور یہ کس قدر خطرناک ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق جانوروں میں اس بیماری کو ’لمپی اسکن ڈیزیز‘ کہا جاتا ہے، جبکہ اس بیماری میں جانور کے جسم پر پھوڑے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ یہی پھوڑے جانور کے گوشت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

یہ بیماری کن ممالک میں جانوروں کو متاثر کر رہی ہے؟

لمپی اسکن ڈیزیز نے اس بیماری نے افریقہ میں تباہی مچادی تھی، جہاں 80 لاکھ کے قریب جانور متاثر ہوئے تھے۔

Advertisement

بیماری میں مبتلا جانور کا گوشت انسانی صحت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے؟

اس بیماری میں مبتلا جانور کا دودھ اور گوشت انسانی صحت کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

یہ بیماری ایک سے دوسرے جانور میں کس طرح منتقل ہو تی ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ایک خاص مکھی اور متاثرہ جانور کے لعاب سے دوسرے جانور میں منتقل ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ کے حامی شرپسند عناصر کو منہ توڑ جواب
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر