Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف گلوکارہ عروج آفتاب نیو یارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ کی زینت بن گئیں

Now Reading:

معروف گلوکارہ عروج آفتاب نیو یارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ کی زینت بن گئیں

گانوں کی معروف ایپلی کیشن اسپاٹی فائے کی جانب سے رواں ماہ کی بہترین گلوکارہ قرار دئیے جانے کے بعد دو مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو نیویارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ کی زینت بنا دیا گیا۔

اسپاٹی فائے نے باصلاحیت پاکستانی فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور اپنی کامیابیوں کا جشن منا سکیں۔

عروج آفتاب کو مارچ میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی بہترین آرٹسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ان کی نامزدگی کا اعلان خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) پر کیا گیا۔

اس کے کچھ دن بعد گلوکارہ عروج آفتاب نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ کا چہرہ بن گئیں۔

ان کی اس کامیابی پر گلوکارہ اور ان کے مداح کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Advertisement

عروج کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، تاہم گلوکارہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی تھی۔

انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایّام سعودی عرب اور پاکستان میں گزارے تھے۔

پاکستانی نژاد عروج آفتاب تقریباً پندرہ برس قبل امریکا شفٹ ہو گئی تھیں۔

وہاں نے انہوں نے فیلو شپ پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی، انہوں نے اپنا پہلا البم گذشتہ برس ریلیز کیا تھا۔

عروج آفتاب کے پہلے البم کا نام “ولچر پرنسز” تھا، جو انہوں نے اپنی امریکی ساتھیوں کے مدد سے ریلیز کیا تھا۔

عروج گذشتہ دنوں “کوک اسٹوڈیو” کے ایک پروگرام میں شرکت کرچکی ہیں، جہاں انہوں نے اپنا معروف گانا “محرم” گایا تھا۔

Advertisement

اب اسپاٹی فائی نے “اکوائل پاکستان” مہم کے لیے گلوکارہ عروج آفتاب کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا ہے اور ان کی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر