Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، رضا ربانی

Now Reading:

حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، رضا ربانی

رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ نظریاتی اصول اور مساوات کیلئے ہے، لانگ مارچ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ برسوں سے عوام کو دھوکہ دینے کے نتیجے میں وفاق کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں، حکومت نے معاشی خودمختاری کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے سامنے گروی رکھ دیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے وقعت اور جمہوری اداروں کو خطرات سے دو چار کردیا ہے، ملازمتوں سے چھانٹی کی وجہ سے محنت کش طبقے کو مالی طور پر مزید پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مختلف اداروں میں ضروری خدمات کا ایکٹ لاگو کرکے آزادانہ یونین سازی کا حق سلب کرلیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں طلبہ یونین کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، اگر صوبائی خودمختاری اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج وفاق کو بھگتنا پڑیں گے۔

رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سنسر شپ نافذ کر دی ہے، موجودہ سینسر شپ فوجی آمریت کے ادوار سے بھی بدتر ہے، عامل صحافیوں پر تشدد، ملازمتوں سے برطرف اور لاپتہ کرایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر