
اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان بہتر فیصلے الیکشن کیلئے نہیں آنے والی نسلوں کے لیے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری ترسیلات زر میں 14.8ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کہتی ہے جن 5 ملکوں نے کورونا کا مقابلہ کیا ان میں پاکستان شامل ہے، بورس جانسن نے کہا ماحولیات سے متعلق دنیا کوعمران خان سے سیکھنا چاہیے۔
اسدعمر نے کہا کہ پاکستانی لیڈرز سے متعلق ماضی میں صرف چوری کی خبریں چلتی تھیں، بل گیٹس نے پاکستان کی بڑی تعریف کی، پاکستان نے کورونا کے دوران بہترین اقدامات کیے، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی بینک نے کہا کہ احساس پروگرام دنیا کے بہترین پروگراموں میں سے ایک ہے، عمران خان بہتر فیصلے الیکشن کیلئے نہیں آنے والی نسلوں کے لیے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News