Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کے سب سے پرانے بینک کا بٹ کوائن وصول کرنے کا اعلان

Now Reading:

امریکا کے سب سے پرانے بینک کا بٹ کوائن وصول کرنے کا اعلان
بٹ کوائن کی قدر میں بدترین کمی، کرپٹو مارکیٹ میں کھلبلی

امریکا کے پرانے اور بڑے بینک گولڈ مین ساشے نے کرپٹو کرنسی کے لیے اوور دی کاؤنٹر تجارت کا آپشن پیش کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گولڈ مین ساشے نے بٹ کوائن اور دیگرکرپٹو کرنسیوں کے لین دین کے لیے ایک نیا انسٹرومنٹ متعارف کرادیا ہے۔

’ نان ڈلیورایبل آپشن‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس مالیاتی انسٹرومنٹ کو بینک نے سرمایہ کار کمپنی گلیکسی ڈیجیٹل کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر درجنوں کمپنیوں کو نوٹس جاری

اس اعلان کے بعد گولڈ مین امریکا کا پہلا بینک بن گیا ہے جہاں سے بنا کسی آڑھتی اور مشکلات کے بڑی مقدارمیں کرپٹواثاثوں کی خرید و فروخت کی جاسکے گی۔

Advertisement

گلیکسی ڈیجیٹل کی جانب سے جاری ہونے والے آفیشل بیان کے مطابق کرپٹو اثاثوں کوپانچویں زمرے میں رکھتے ہوئے گولڈ مین ساشے سے انسٹی ٹیوشنل سرمایہ کاروں کے لیے مزید کرپٹو خدمات شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

گلیکسی ڈیجیٹل کے شریک صدراور ہیڈ آف گلوبل مارکیٹ ڈیمین وینڈروالٹ کا کہنا ہے کہ گولڈ مین نے ہمیشہ ہماری صلاحیتوں پربھروسہ کیا اور کرپٹو کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے اسے ففتھ ایسسٹ کلاس میں شامل کرلیا گیا ہے۔

1869 میں قائم ہونے والے گولڈ مین ساشے نے گزشتہ سال سی ایم ای گروپ کے ساتھ بٹ کوائن پراڈکٹس کی تجارت شروع کردی تھی۔

یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ میں کرپٹو کرنسی کے کردار نے دنیا بھرمیں اس کرنسی کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔

گزشتہ روز ہی ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے کرپٹو کرنسی کی مقبولیت کے پیش نظر وزارت خزانہ سے ملک میں اس حوالے سے قانون سازی کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر