Advertisement
Advertisement
Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی سے وابستہ دیگرامراض کا انکشاف

Now Reading:

وٹامن ڈی کی کمی سے وابستہ دیگرامراض کا انکشاف

وٹامن ڈی کی کمی سے مزید بیماریاں اور منفی کیفیات کا انکشاف ہوا ہے۔ اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ڈپریشن کے علاوہ بدن میں درد، غنودگی، چکراور عضلات کی کمزوری وٹامن ڈی سے وابستہ ہوسکتی ہے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیتھ سروس کے مطابق بالخصوص خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نصف گھنٹے کی دھوپ میں وقت گزاریں تاکہ سورج کی روشنی جلد پر پڑے اور وٹامن ڈی سازی کا عمل شروع ہوسکے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو پھر سپلیمنٹ کی صورت میںامراض کی 10 مائیکروگرام مقدار کو ضرور عادت بنائیں۔

آگر کوئی سمجھتا ہے کہ وٹامن ڈی نظر انداز کرکے صرف کیلشیئم سے ہی ہڈیاں تندرست رہتی ہے تو یہ بات درست نہیں کیونکہ یہ کیلشیئم بھی وٹامن ڈی کی موجودگی میں جزوبدن بنتی ہے۔ اس سے معدنیات بدن کی ہڈیوں میں جمع ہوتی ہے اور یوں درد، اینٹھن اور ہڈیوں کی کمزوری کو روکا جاسکتا ہے۔

کلیولینڈ کلینک کے مطابق چکر آنا ، گھبراہٹ، پٹھوں کی کمزوری اور بدن میں بڑھتا ہوا درد بھی وٹامن ڈی کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اسی کی کمی پیروں میں درد کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

تاہم اس سے گھبرا کر خود امریکہ اور یورپ میں لوگوں نے جب جب وٹامن ڈی کی زائد مقدار استعمال کی تو وہ قے، گردوں کے امراض اور دیگر کیفیات میں گھرگئے جسے وٹامن ڈی کی سمیت یا ٹاکسی سٹی کہا جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وٹامن ڈی کو توازن کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر