معروف فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ شمالی مقدونیہ سے ورلڈ کپ پلے آف فائنل پرتگال کے لئے زندگی اور موت کی جنگ ہے۔
شمالی مقدونیہ کی فٹ بال ٹیم اس وقت دنیا میں 67 ویں نمبر پر ہے، اور پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرے گی۔
شمالی مقدونیہ نے پلے آف فائنل کے سیمی فائنل میں اٹلی کو اپ سیٹ 1-0 سے شکست دے کر عالمی فٹ بال کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔
پرتگال نے سیمی فائنل میں ترکی کو 3-1 سے شکست دی تھی ، ترکی 1998 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہوا ہے۔
پرتگالی فارورڈ رونالڈو کا یہ ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہے جس کو رونالڈو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
رونالڈو نے کہا کہ شمالی مقدونیہ کے ہاتھوں اٹلی کی غیر متوقع شکست نے یہ فائنل ورلڈ کپ کے فائنل سے بھی زیادہ مشکل بنا دیا ہے، یہ پرتگال کے لئے زندگی اور موت کی جنگ ہے۔
کرسچیانو رونالڈو نے مزید کہا کہ “میں کل رات یہ سوچ کر سو گیا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اسٹیڈیم میں ہمارے قومی ترانے کے لیے موسیقی بند ہو جائے اور شائقین کو اس کو اکیپیلا گانے دیں.
رونالڈو نے کہا کہ پرتگال کی ٹیم کو عوام کی حمایت کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہمارا جذبہ، ہماری طاقت اور ورلڈ کپ تک پہنچنے کے مقصد کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کیا جا سکے۔
عالمی فٹ بال کے مقابلوں میں کرسچیانو رونالڈو 115 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں انہوں نے اپنے چار ورلڈ کپ ایونٹس میں بھی سات گول اسکور کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
