Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمن کرکٹ ورلڈکپ،وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دےدی

Now Reading:

ویمن کرکٹ ورلڈکپ،وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دےدی

ویمن کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 رنش سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ بارش کے باعث 42 اوورز تک محدود ہوگیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب ےسے عالیہ ریاض 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں،جویریا خان 44،فاطمہ ثناء29 جبکہ کپتان بسمہ معروف نے 32 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے ریتو مونی اور فریحہ ترسنہ نے 3،3 شکار کیے جبکہ نہیدا اختر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ٹیم آخری اوور میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے فرگانا حق 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،رمانا احمد 30،شمینہ سلطانہ 18 جبکہ کپتان نگر سلطانہ نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمنہ ثناء نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،نشرہ سندھو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایمن انور اور غلام فاطمہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر