
وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کہا ہے کہ ہولی کے رنگ محبت اور امن کا درس دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے ہولی کے تہوار پر ہندو بہن بھاٸیوں کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سرزمین پاک پر بسنے والی تمام ہندو برادری کو ہولی کا رنگین تہوار مبارک ہو۔
خیال احمد کاسترو نے کہا کہ ہولی کا رنگوں بھرا تہوار ہندو برادری کے مذہب اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہولی کے رنگ محبت اور امن کا درس دیتے ہیں ، نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہولی پر بھنگ کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News