
ڈرامہ سیریل “سنگِ ماہ” میں عاطف اسلم کی اداکاری دیکھ کر ان کے مداح ششدر رہ گئے ہیں، ڈرامے کی کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جارہی ہے اس کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
سنگِ ماہ میں صرف عاطف اسلم ہی نہیں بلکہ اداکارہ کبریٰ خان کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے۔
اب انہوں نے ڈرامے کے ایک منظر پر مبنی حرا عطا کا فن پارہ ایک انتہائی خوبصورت پیغام کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
کبریٰ خان نے مذکورہ فن پارے کے کیپشن میں لکھا کہ “یہ خوبصورت ہے۔”
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حرا عطا کے فن پارے میں موجود پیغام میں کہا گیا کہ “عورت کے لیے اس مرد سے زیادہ کوئی پرکشش نہیں ہے جو ہر عورت کا یکساں احترام کرتا ہے۔”
خیال رہے کہ مصطفیٰ آفریدی کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ سیف حسن کی ہدایت کاری میں جاری ہے۔
ڈرامے میں پشتون خاندان اور روایات کی کہانی کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ ڈرامہ بشمول تین سال قبل نشر کئے گئے “سنگِ مرمر”، ایک سہ رُخی سیریز کا حصہ ہے۔
سنگ ماہ اس سیریز کا دوسرا ڈرامہ ہے جس کے بعد “سنگِ سیاہ” نشر کیا جائے گا۔
اس ڈارمے کی 20 اداکاروں پر مشتمل کاسٹ میں نعمان اعجاز، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار، ثانیہ سعید، عاطف اسلم، زاویار نعمان، ہانیہ عامر سمیت متعدد بڑے نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News