
سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں خوف میں مبتلا ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کارکنوں سے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مملکت خداداد پاکستان کو معاشی مشکلات کی دلدل سے باہر نکالا ہے اور یہی غیر معمولی کامیابی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی۔
سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ترقی پذیر پاکستان کا دیدار بغض عمران خان کی پٹی اتار کر ہی کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اکٹھ کے باوجود ان کے سامنے تنہا ڈٹ کر کھڑے ہیں اور جرات مند لیڈر عمران خان کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں خوف میں مبتلا ہیں۔
تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی وجہ سےملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، بلکہ عالمی ادارے بھی پہلی بار وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی تعریف کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنیوالے منفی کردار قابل رحم نہیں ہیں جبکہ اپوزیشن کی ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنےکی کوششیں ناکام ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News