
پاکستان کے مشہور اداکار اظفر رحمٰن نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ سجل علی اور احد کی طلاق کی افواہوں پر صبر کا مظاہرہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق اداکار اظفر رحمٰن نے معروف شوبز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد مداحوں کو اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور اداکاروں کے پاس ان کے دکھ مزید بڑھانے والے سوالات نہ بھجوائیں۔
سوشل میڈیا پر سجل اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہوں کے بعد ان کے قریبی ساتھی اداکار اظفر رحمٰن نے انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا نام لکھے بغیر طلاق کے معاملے پر مداحوں کو اپیل کی ہے۔
اظفر نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ جب میاں اور بیوی دونوں معروف شخصیات ہوں تو ان کی طلاق مزید مشکل بن جاتی ہے۔
انہوں نے سجل علی اور احد رضا میر کا نام لکھے بغیر مداحوں کو اپیل کی کہ وہ طلاق کے عمل سے گزرنے والے جوڑے کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔
اظفر رحمٰن نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو اپیل کی کہ وہ جوڑے پاس دکھ بڑھانے والے سوالات نہ بھیجیں اور انہیں تنہا چھوڑ دیں۔
اپنی اسٹوری میں اظفر رحمٰن نے سجل علی اور احد رضا میر کا نام استعمال نہیں کیا، تاہم ان کے لفظوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انہیں کی بات کر رہے ہیں، جبکہ صارفین نے بھی یہی دعویٰ کیا کہ وہ ان کی ہی بات کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ اداکار اظفر رحمٰن نے 24 مارچ کو سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہوں کے ٹوئٹر ٹرینڈ ٹاپ پر آنے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے یہ وضاحت کی ہے۔
خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں 22 مارچ کے بعد اس وقت سامنے آئیں جب کہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد رضا میر کا نام ہٹایا۔
اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں مگر گزشتہ 6 ماہ سے دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News