صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول دے رہی ہے۔
میاں اسلم اقبال نے یوم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ترقی کے اہداف کا حصول خواتین کی فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر قوم منزل نہیں پاسکتی، اسلام خواتین کو مساوی حقوق اور احترام دیتا ہے۔
اسلم اقبال نے کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کر اللہ تعالیٰ نے عورت کا مقام واضح کردیا، خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیئے، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول دے رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں آج خواتین کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، یوم خواتین پر حقوق نسواں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
