
وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن، انکوائری ٹیم و سیاسی امور اور پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ اقتدار جاتا ہوا دیکھ کر شیخ رشید اور اس کے حالیہ آقا پر ہیجان کی کیفیت طاری ہے۔
پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے شیخ رشید کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سیاسی میدان میں آمروں کی پھینکی ہوئی آلائش ہے، شیخ رشید کی سوچ اور سیاست دونوں بدبودار ہیں۔
وقار مہدی نے کہا کہ ملکی حالات شیخ رشید جیسی آلائشوں کو سیاسی طور ٹھکانہ لگا چکے، تعفن کا خاتمہ چند دنوں کی بات ہے، اقتدار جاتا ہوا دیکھ کر شیخ رشید اور اس کے حالیہ آقا پر ہیجان کی کیفیت طاری ہے۔
جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر کونے میں موجود لاکھوں جیالے، آج مستند لوٹے شیخ رشید کو بھی آخری وارننگ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شیخ رشید کے لیئے آخری وارننگ ہے کہ وہ پی پی پی قیادت کے خلاف اپنے منہ کو خود ہی لگام دیں تو بھتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی امیدوں کا محور اور پاکستان کا مستقبل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News