
جرمنی نے فضائی دفاع مزید مستحکم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جرمن فضائیہ امریکی ساخت کے ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سےہوائی بیڑے کو لیس کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ قبل ازیں، برلن نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں وہ دفاع پر مزید سرمایہ کاری کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی نے اپنی فضائیہ کے لیے امریکی ساخت کے جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کو خریدنے کا اصولی طور پرفیصلہ کر لیا ہے ۔حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اس فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم جرمن چانسلر اولاف شولز نے گزشتہ ماہ ہی دفاعی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافے کے اعلان کیا تھا اور اس کے بعد اس فیصلے سے متعلق یہ خبریں سامنے آئی ہیں۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے حال ہی میں کہا تھا نیٹو کے تحت اس نے دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا دو فیصد تک خرچ کرنے کا عہد کیا تھا تاہم یوکرین پر روس کے حملے کی روشنی میں، اب اس میں دو فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔
فوجی اخراجات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا حال ہی میں کہنا تھا کہ جرمن فوج کو سرمایہ کاری اور اسلحہ سازی کے منصوبوں کے لیے 100 بلین یورو فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فی الوقت جرمنی تقریبا ً35 امریکی ساخت کے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News