بھارتی معروف اداکار نے اپنی اور شاہ رُخ خان کی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین میں ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں احوال بتا دیا۔
دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں ہکا بکا رہ گئی تھی، میں صوفہ کے کنارے پر گھبرائی ہوئی بیٹھی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میرے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم ”اوم شانتی اوم“ کے لیے کبھی آڈیشن نہیں دیا تھا۔ دپیکا نے کہا کہ آج بھی جب میں ہدایت کار فرح خان کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ پتا نہیں وہ اس وقت کیا سوچ رہی تھیں۔
دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرا پہلا تجربہ مجھے تھالی میں رکھ کر دیا گیا، میرے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کیا گیا اور میرا خیال رکھا گیا کہ میں سوچنے لگی ہمیشہ ایسا ہی ہوگا اور ہدایت کار ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ میں اچھی اداکاری کروں، لیکن کئی فلمیں کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ دیپیکا نے شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار ”اوم شانتی اوم“ میں اداکاری کی تھی اور ان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ”پٹھان“ کے ایک گانے کے لیے اسپین میں خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
