Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سنگھ کا جلد بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان

Now Reading:

بھارتی سنگھ کا جلد بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے گھر جلد ہی ایک خوشخبری آنے والی ہے۔

حاملہ ہونے کے باوجود بھارتی خود کو کام میں مصروف رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ان دنوں اپنے شوہر ہرش کے ساتھ کلرز کے شو ‘ہنرباز: دیش کی شان’ کی میزبانی کر رہی ہیں۔

حال ہی میں، بھارتی نے انکشاف کیا کہ ان کی ڈلیوری کب ہوگی اور گھر کلکاریوں سے کب گونجے گا۔

 بھارتی سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گڑیا کی تھاپ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی کی خوشی دیکھ کر وہاں کھڑے فوٹو گرافرز خود کو نہ روک سکے اور ان سے پوچھا کہ بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے گھر کب خوشیاں آرہی ہیں؟

Advertisement

پیپرازیوں کے اس سوال پر بھارتی سنگھ نے انہیں مایوس نہیں کیا اور بتایا کہ وہ کب ماں بننے والی ہیں۔

کامیڈی کوئین نے کہا کہ ‘بھائی آپ اپریل کے پہلے ہفتے میں کسی بھی وقت ماموں بن سکتے ہیں۔

بھارتی کی بات سننے کے بعد یہ یقینی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں بھارتی ایک گڈ نیوز دینے والی ہے۔

اس سے قبل بولی وڈ لائف کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ نارمل ڈیلیوری چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس کے لیے میں نے ہر دوسرے دن یوگا کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں واقعی سیزیرین سے ڈرتی ہوں، میں نے سنا ہے کہ بعد میں بہت درد ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ورکنگ مدر بننے جا رہی ہوں اس لیے زندگی میں مزید پیچیدگیاں نہیں چاہتی۔

Advertisement

 بھارتی نے کہا تھا کہ میں نارمل ڈیلیوری کے لیے بہت محنت کر رہی ہوں اور اپنے ڈاکٹر کی تمام ہدایات پر عمل کر رہی ہوں۔

انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ وہ صبح کم از کم ایک گھنٹہ واک کرتی ہیں اور یوگا کرتی ہیں، جو ان کے ٹرینر نے بتایا ہے۔

 بھارتی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بیبی بمپ فلانٹ کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بیبی بمپ کے ساتھ اسٹائلش فوٹو شوٹ کرایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر