
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کل کے جلسے میں قوم کے جوش اور جذبے نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیا ہے۔
کل نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا، واضح ہو گیا ہے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے. اب زندگی گزارنی ہے خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر. اللہ کے سوا کسی سہارے پر انحصار نہیں کرنا. پاکستان زندہ باد #IamImranKhan
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) March 28, 2022
انہوں نے کہا کہ کل نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا ہے کہ قوم نے اہنا فیصلہ کر لیا ہے، اب خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر زندگی گزارنی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے سے پہلے اپنے پیغامات میں کہا تھا کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے۔
آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے. ایک خوددار خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے. #iamImranKhan
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 27, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News