Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Now Reading:

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور این ایف ڈی آئی خان نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ژوب میں ڈی آئی خان روڈ پر درا بن کے مقام پر کی گئی ، جہاں ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا کہنا ہے کہ 490 کلوگرام سے زائد منشیات ٹرک کے فیول ٹینک میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ منشیات میں 447.6 کلوگرام چرس، 38.4 کلوگرام افیون اور 4.250 کلوگرام آئس شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ دورانِ کارروائی پشین کے رہائشی حفیظ اللّٰہ اور جہانگیر نامی دو ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی   اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

 کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر