Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ چائے جوڑوں کا درد کم کرسکتی ہے

Now Reading:

یہ چائے جوڑوں کا درد کم کرسکتی ہے

گرین ٹی یا سبز چائے کی ایک قسم فلورل ٹی بھی ہوتی ہے جس کے بہت سے فوائد سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے ایک قسم کی چائے پھولوں کی پنکھڑیوں کے نیچے موجود ڈنٹھل سے بنائی جاتی ہے۔ اس سے بنی چائے گٹھا اور اندرونی سوزش میں انتہائی مفید ثایت ہوسکتی ہے۔

سرخ اور نارنجی رنگ کے اس ابھار کو ’’روزہپ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں وٹامن سی کی سب سےزیادہ مقدار والا قدرتی جزو بھی ہے۔ لیکن روز ہپ ٹی کی افادیت یہاں تک ہی محدود نہیں کیونکہ روز ہپ ٹی میں کئی مفید کیمیائی اجزا ، اینٹی آکسڈنٹنس اور فلیےوینول وغیرہ پائے جاتے ہیں۔

 

Advertisement

اگرچہ جوڑوں کے درد کے شکار بعض افراد روز ہپ ٹی استعمال کرتے ہیں لیکن بعض سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ جوڑوں کے درد میں اس کی افادیت کے ثبوت کم کم ہیں۔

حال ہی میں جرنل آف نرسنگ اینڈ وومن ہیلتھ میں ایک تحقیق شائع ہوئی ہے۔ اس میں جوڑوں کے درد یعنی اوسٹریوپوروسس کے شکار سینکڑوں مردوں اور عورتوں کو شامل کیا گیا۔ ان تمام افراد کو پہلے دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے گروہ کو روزانہ چائے کی صورت میں پانچ گرام روز ہپ کا سپلیمنٹ دیا گیا۔ دوسرے گروہ کو فرضی دوا یا پلے سیبو دی گئی۔

اب جن افراد کو روز ہپ کے اجزا چائے میں ڈال کر پلائے گئے ان کی 65 فیصد تعداد نے اعتراف کیا کہ ان کے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوا ہے۔ اگرچہ مزید تحقیق کی گنجائش ہے لیکن 65 فیصد افراد نے جب بہتری کا دعویٰ کیا ہے تو اس کی اپنی شماریاتی اہمیت موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر