
اسلام آباد (فیاض محمود) نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ نور مقدم کے والد مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کے لیے عدالتِ عالیہ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے نور مقدم قتل کیس میں مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بڑھانے کی بھی اپیل دائر کی گئی۔
مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نے عدالت میں تین اپیلیں فائل کیں۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے اپیل میں عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ مجرم کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سزا بڑھائی جائے۔
واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔
مجرم جان محمد اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
متعقلہ خبر بھی پڑھیے
اس سے قبل اسلام آباد (فیاض محمود) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد عطاربانی نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کی والدہ اور والد کو اعانتِ جرم کے الزام میں کیس سے بری کرتے ہوئے مجرم جمیل اور افتخار کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News