
سندھ میں ڈینگی کے 7 نئے کیسز رپورٹ
دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے ان کو مچھر زیادہ کاٹتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس ضمن میں خوش نصیب ہوتے ہیں جو بچے رہتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے؟ تو اس کا سادہ سا جواب ہے یہ ہے کہ اس کا تعلق کپڑوں کے رنگ اور جلد سے ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق مچھروں کی عام اقسام کچھ خاص رنگوں جیسے سرخ، نارنجی، سیاہ، اور نیلگوسبز رنگ کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں۔
جبکہ وہ دیگر دوسرے رنگوں جیسے سبز، جامنی، نیلے اور سفید رنگوں کی جانب کم یابلکل کشش محسوس نہیں کرتے۔
مچھر بظاہر بو کو استعمال کرکے قریب موجود ہدف کا تعین کرتے ہیں جب وہ مخصوص مرکبات جیسے منہ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سونگھتے ہیں تو پھر وہ رنگ کو دیکھ کر اس جانب بڑھتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مچھر پہلے سونگھنے کی حس کو استعمال کرتے ہیں پھر مخصوص رنگ کی جانب پروازکرتے ہیں مچھرکے کاٹنے کے اس طریقہ کار کوجان کر اب اس سے بچنا ممکن ہوسکتا ہے۔
محققین کے مطابق ان سے ایک سوال کثرت سے کیا جاتا ہے کہ وہ ایسا کیا کریں کہ مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکیں تو ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سانس، پسینہ، جلد کا درجہ حرارت مچھروں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ہی ایک اور عنصر بھی مچھروں کے لئے کشش کا باعث بنتا ہے اور وہ ہے مخصوص رنگ جیسے سرخ رنگ مچھروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے تو ان رنگوں کا لباس نہ پہن کرآپ مچھروں کے کاٹنے سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
تحقیق کے دوران زرد بخار، ڈینگی، زکا وغیرہ پھیلانے والے مچھروں پر تجربات کیے گئے جن کو مختلف بصری اور مہلک کے اشاروں سے آزمایا گیا۔
تحقیق کے مطابق مہک کے بغیرمچھر کسی کو بھی ہدف نہیں بناتے جبکہ سانس کی بویعنی کارب ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کرنے پر مچھر سبز، بلیو یا جامنی رنگوںکو نظرانداز کر کے سرخ، نارنجی، سیاہ اور نیلگوسبز رنگ کی جانب بڑھتے ہیں۔
محققین کے مطابق مچھروں کو کارب ڈائی آکسائیڈ کی بو کو پسند کرتے ہیں جیسے آپ کسی جگہ گھوم رہے ہو اور آپ کو اپنے من پسند کھانے کی خوشبو آنے لگے تو اس جانب ضرور رخ کریں گے بلکل اسی طرح مچھر بو کے بعد بینائی کو استعمال کر کے مخصوص رنگ کی جانب بڑھتے ہیں۔
اس تحقیق کو جب لیبارٹری میں انسانی ہاتھوں پراس کا تجربہ کیا گیا تو مچھروں نے مخصوص رنگوں کی جانب کم رخ کیا۔
ماہرین کا اس تحقیق کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ اس سے یہ جاننے میں بہت مدد ملی ہے کہ مچھر اپنا شکار کیسے تلاش کرتے ہیں تاہم اس کے لئے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر کیمونیکشن میں شائع کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News