Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پشاور کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  مسجد میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا  اظہار کیا ہے۔

اسد قیصر اور قاسم خان سوری نے کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دھماکا، 30 افراد شہید جبکہ 50سے زائد زخمی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں، عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، دہشتگردی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسد قیصر اور قاسم خان سوری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر