Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر لوٹے بننے والوں کو کچھ نہیں ملے گا، یاسمین راشد

Now Reading:

عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر لوٹے بننے والوں کو کچھ نہیں ملے گا، یاسمین راشد
یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر لوٹے بننے والوں کو کچھ نہیں ملے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا جلسہ میں جوش و ولولہ دیکھا تو یقین ہوا کہ قوم زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے محکوم نہیں رہ سکتے، یہ ملک آزاد ہے اس پر سودے بازی نہیں ہو گی، چند سکوں کی خاطر عزت بیچنے والوں پر افسوس ہے، دھرتی کا سودا کرنے والوں کو حکومت نہیں دینگے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں 6 لاکھ سے زائد لوگ پنجاب سے گئے تھے، جن کی نظر کمزور انکو 10 ہزار نظر آرہے تھے، انہوں نے بچپن سے جھوٹ بولتے دیکھا اسی لیے ڈھٹائی کے ساتھ پھر جھوٹ بول دیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ محب وطن عوام جانتے ہیں عمران خان ہی ملک کی عزت و بقاء کی بات کرتے ہیں، آج ہم طاقتور ملکوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی بات آج تک کسی نے نہیں کی، عمران خان نے دنیا کو اسلام اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سے آگاہ کیا، یہ ہمیشہ سے ڈرون حملوں کے خلاف تھے جن کو حکومت میں آتے ہی روک دیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو باہر نکالنے والے دوبارہ لوٹمار کیلئے آنا چاہتے ہیں، ڈیزل بیچ کر کمائی کرنے والے کمشنوں کے لیے حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو لوٹ کے کھانے والے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں، عمران خان کا کوئی سپاہی کرپشن میں ملوث نہیں، عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز اپنے آپ کو حکمران خاندان کہتے ہیں، پاکستان کی عزت کو بیچنے والے دوسری طرف کھڑے ہیں، ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اینا مینا کی جوڑی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی، مریم اور بلاول کو ساتھ دیکھا تو افسوس ہوا، پی پی پی کا حصہ رہی، اپنی نانی اور ماں کی توہین کرنے والوں کے ساتھ بلاول کو دیکھ کر افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بے نظیر کا بیٹا نہیں زرداری کا بیٹا لگ رہا ہے، بلاول کو بھٹو کانام اپنے نام سے ہٹا دے، زرداری کو موقع ملا تو بلاول کا بھی سودا ہو جائے گا، حکومتیں آنی جانی چیزیں ہیں اپوزیشن میں بھی رہے تو عزت کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

Advertisement

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ملک کی عزت پر سودا کر کے حکومت میں رہنا قبول نہیں، عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر لوٹے بننے والوں کو کچھ نہیں ملے گا، اللہ جس کے ساتھ ہے اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر