Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہی، وسیم خان

Now Reading:

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہی، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بہت بڑا موقع ہے۔

وسیم نے انکشاف کیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل انہیں ایک ذاتی پیغام بھیجا جس میں ان کی شمولیت اور اس دورے کو ترتیب دینے میں ابتدائی طور پر کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ آسٹریلیا کی انتظامیہ اور عثمان خواجہ جیسے کھلاڑیوں سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں۔

وسیم خان نے اس دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے گزشتہ سال پاکستان کے دورے سے کس طرح دستبرداری اختیار کی، اب ان دونوں ممالک کے پاس اس سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ پاکستان سے ایسی مثبت خبریں آ رہی ہیں، آسٹریلوی کھلاڑیوں  کے بیانات بہت حوصلہ افزا ہیں، جو پاکستان کے لیے ایک حقیقی فخر کا لمحہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر