Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلوویرا کے جادوئی فوائد جان کر آپ بھی اسے گھر پر اگانے پر مجبور ہوجائینگے

Now Reading:

ایلوویرا کے جادوئی فوائد جان کر آپ بھی اسے گھر پر اگانے پر مجبور ہوجائینگے

ایلوویرا کی خصوصیات سے سب ہی لوگ واقف ہیں ، اگر اسے جادوئی پودا کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔

یہ پودا اپنی خصوصیات کے باعث دنیا بھر کے لوگوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتاجارہاہے۔

ایلوویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اگایا جاسکتاہے اور تیزی سے بڑھتاہے ،یہ سائز میں اتنا بڑا ہو تا ہے کہ اگر آپ اسے روزانہ بھی استعمال کریں تو یہ ختم نہیں ہوتا۔

ایلو ویرا میں پانی کی موجودگی اسے جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر بناتا ہے،اورجلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور جھریاں گھٹتی ہیں۔

ایلو ویرا سپلیمنٹ کے استعمال سے تین ماہ میں جلد پر عمر کے اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

کیل مہاسوں کا مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے جس کی وجہ کیمیکل سے بنی مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے۔

ایلو ویرا جل کا استعمال ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے جبکہ مساموں میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرکے جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔

خشک جلد سر میں خارش کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں جراثیم کش اور سکون پہنچانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔

اس جل کو سر پر لگائیں اور 20 منٹ بعد سر کو گرم پانی سے دھولیں۔

Advertisement

ایلو ویرا سر کی سطح کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرکے ہیئر سیلز کے لیے ایسا صحت مند ماحول تیار کرتا ہے کہ بالوں کی نشوونما بہتر ہوجاتی ہے۔

ایلویرا جل، پسا ہوا ٹماٹر ہم وزن لے لیں اور اس میں 3 سے 4 قطرے لیموں کا رس شامل کر لیں۔

اس پیسٹ کو روزانہ سونے سے قبل کم از کم 15 منٹ کے لیے چہرے پر ضرور لگلائیں، بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

ایلوویرا میں وٹامن ای کے چند قطرے، عرق گلاب کے قطرے، تھوڑی سی آئسنگ شوگر، کوئی بھی فیرنس کریم میں ملا کر لگائیں ، 15 منٹ لگا رہنے دیں پھر اپنے فیس واش سے دھو لیں،یہ فیشل کی طرح کام کرتا ہے۔

روزمرہ استعمال ہونے والے شیمپو میں ایلوویرا اور کیسٹر آئل ملا لیں اور اس شیمپو سے سر دھوئیں ۔ بال چمکدار ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر