بھارت کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ (Onomatomania) نامی مرض میں مبتلا ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بتایا ہے کہ وہ مرض اونوماٹومینیا(0nomatomania) میں مبتلا ہیں جس میں انسان ایک لفظ یا جملہ بار بار دہراتا ہے۔
نصیرالدین شاہ نے ایک پروگرام میں اپنی اس بیماری کے بارے میں انکشاف کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں مذاق نہیں کررہا، آپ اس بیماری کے بارے میں لغت میں پڑھ سکتے ہیں میں واقعی اس بیماری میں مبتلا ہوں
انہوں نے بتایا کہ اونوماٹومینیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا جملے کو دہراتے رہتے ہیں، سوائے اس کے کہ آپ اسے سننا پسند کریں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں ایسا مستقل کرتا رہتا ہوں اور اس ہی وجہ سے آرام سے سو بھی نہیں پاتا۔
البتہ اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ Onomatomania کوئی بیماری یا خرابی نہیں ہے۔ یہ صرف ایک اصطلاح ہے جسے لوگ ان الفاظ یا فقروں کے لیے استعمال کرتے ہیں جنہیں وہ واقعی دہرانا پسند کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اس وقت پریشان کن ہو سکتا ہے جب یہ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالنے لگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
