
اسلام آباد (فیاض محمود) نور مقدم کے قتل میں شریک ملزم جان محمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم مالی جان محمد نے وکیل کامران مرتضی کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست میں ٹرائل کورٹ کی دس سال سزا کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ایف آئی آر میں ملزم نہیں تھا اسپلمنٹری اسٹیٹمنٹ میں ملزم بنایا گیا۔ پی ایم سکریٹریٹ میں ملازم ہوں پارٹ ٹائم اس گھر میں کام کر رہا ہوں۔
شریک ملزم مالی جان محمد نے وکیل کے ذریعے عدالت سے استدعا کی کہ میرے خلاف الزام ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں، سزا کالعدم قرار دی جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد عطاربانی نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم دیا جبکہ مجرم ظاہر جعفر کی والدہ اور والد کو اعانتِ جرم کے الزام میں کیس سے بری کرتے ہوئے مجرم جمیل اور افتخار کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد عطاربانی نے تحریری حکم نامے میں ظاہر جعفرکو قتل کے جرم پر سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا۔
عدالت کے تحریری حکم نامے میں جبری زیادتی کے جرم پر پچیس سال قید، دولاکھ جرمانہ کی سزا بھی شامل ہے اور حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم جرمانہ مقتولہ کے ورثا کو ادا کرے۔
عدالت کے تحریری حکم نامے میں مجرم مالی جان محمد کو صلاح مشورے کی دفعہ میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ، اغوا کو چھپانے کی دفعہ میں 10 سال قید اور 1 لاکھ جرمانہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News