Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی مغربی طاقتوں کے سامنے ڈھیر، روسی اکاؤنٹس منجمد

Now Reading:

کرپٹو کرنسی مغربی طاقتوں کے سامنے ڈھیر، روسی اکاؤنٹس منجمد
کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے اٹلی میں قانونی جنگ جیت لی

دنیا کے بڑا اور پرانا کرپٹو کرنسی ایکسچینج مغربی طاقتوں کے سامنے ریت کی دیوار کی طرح ڈھے گیا۔

کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والی امریکی کمپنی کوائن بیس نے یورپی یونین، برطانیہ، امریکا اور یوکرین کی درخواست پر روس سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار سے زائد کرپٹو اکاؤنٹ بلاک کردیے ہیں۔

کوائن بیس کے پلیٹ فارم پر شایع ہونے والے بلاگ میں کہا گیا ہے کہ وہ روس پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملٹی لیئر ورلڈ وائیڈ پابندیوں کے پروگرام پر کام کررہے ہیں۔

 مزید پڑھیں: کالے دھن کی محفوظ پناہ گاہ سوئٹزر لینڈ میں بٹ کوائن پر پابندی 

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے تناظر میں ہم نے 25 ہزار سے زائد ایسے انفرادی اور کاروباری کرپٹو اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے جو کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Advertisement

کمپنی کا مزید کہنا ہےکہ ہم نے بلاک کیے جنے والے کرپٹو ایڈریسز کو امریکا حکام کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔

 جب کہ آج ہی دنیا بھر میں کالے دھن کے لیے محظفوظ ترین ملک سوئٹزر لینڈ نے بھی 223 سے زائد روسی شخصیات کے کرپٹو اثاثوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کوائن بیس اور بائنینس نے روس سے تعلق رکھنے والے کرپٹو ایڈریسز پر ہپابندی لگانے سے انکار کردیا تھا۔

اس بابت ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران کرپٹو اکاؤنٹ پر پابندی سے روسی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

جب کہ دوسرئ بڑے ایکسچینج بائنینس کے ترجمان نے روسی شہریوں کے کرپٹو ایڈریسز پر پابندی کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا تھا کہ کرپٹوکا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو مالیاتی آذادی فراہم کرنا ہے، بنا کسی جواز کے لوگوں کی ان کے کرپٹو اکاؤنٹس تک رسائی روکنے سے کرپٹو کرنسی کی موجودگی کا جواز ہی ختم ہوجائے گا۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر