غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب
عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر آئی جی سندھ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود محکمہ پولیس میں انسپکٹرز کو قانون کے مطابق ترقی نہ دینے کے خلاف انسپکٹر سعید اختر و دیگر کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
آئی جی سندھ مشتاق مہرعدالت میں پیش نہ ہوسکے، سیکریٹری داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ عدالت آئی جی سندھ مشتاق مہر کی بند نیتی کا حال دیکھیں تفریحی دورے پر یورپ چلے گئے ہیں۔ میں نے آئی جی سندھ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کریں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئی جی سندھ اٹلی ،اسپن، یو اے ای کے دورے پر ایکس پاکستان لیو پر چلےگئے ہیں۔ چھٹی کے نوٹیفیکیشن میں لکھا ہوا ہے اگر کورٹ میں ان کی ضرورت نہیں ہے تو چھٹی پر جائیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو طلب کیا تھا ان کی چھٹی تو یہی ختم ہوگئی ہے۔
عدالت میں وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ نعیم شیخ نامی افسر کا سب کیا دھرا ہے، سندھ کا بیڑہ غرق کرکے پنجاب چلے گئے ہیں۔ یہ سپریم کورٹ کا آرڈر ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ 2019 کے عدالتی احکامات کی روشنی میں یہ درخواست قابل سماعت نہین ہے۔ اگر درخواست گزاروں کو سنیارٹی لسٹ پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ دو فروری 2022 کا آرڈر دیکھیں۔
جسٹس عدنان کریم نے کہا کہ 2005 سے درخواست گزاروں کی سنیارٹی دی جائے۔ درخواست گزار 2005 میں کنفرم ہوگئے تھے تو وہاں سے سنیارٹی کیوں نہیں دی گئی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے محکمہ داخلہ سندھ کو سنیارٹی لسٹ بھیج دی تھی۔
سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ سنیارٹی لسٹ اسکروٹنی کے مراحل میں ہے۔
جسٹس آفتاب گورڑ نے سیکریٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ کتنے دن لگیں گے اسکروٹنی مکمل کرنے میں؟
سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پندرہ دن درکار ہوں گے 350 کیسز ہیں۔
جسٹس آفتاب گورڑ نے کہا کہ ہم نے منع کیا تھا ان کو آئی جی چھٹی پر کیسے چلے گئے؟
جسٹس عدنان کریم نے کہا کہ آئی جی چلے گئے ڈی پی سی نہیں ہوئی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہں ہوا؟
جسٹس آفتاب گورڑ نے کہا کہ ہم آئی جی کے خلاف ایکشن لیں گے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر آئی جی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین کے دلائل سن لیے ہیں آج ہی کوئی آرڈر جاری کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
