Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، سعید غنی

Now Reading:

ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کچھ آداب سکھا دیئے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ق لیگ کے وزیر بتاتے ہیں کہ عدم اعتماد پر وزیرِ اعظم عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی تو مطلب تحریکِ انصاف حکومت کا کام اتر چکا ہے، تحریکِ عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، ایمپائر کا سہارا تحریکِ انصاف لیتی ہے پیپلز پارٹی نہیں۔

وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جب اسمبلی میں ہمارا جمہوری حملہ ہو گا تو وزیرِا عظم عمران خان کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

Advertisement

اس سے قبل وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب داخلے سے قبل اجلاس میں اسٹریٹجی پر غور کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت اجلاس میں والہانہ استقبال پر تمام پی پی رہنماؤں کو شاباش دی ہے

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کو خدشہ ہے پنجاب داخلے پر روکا جاسکتا ہے۔ پنجاب میں پولیس کی طرف سے گرفتاریوں اور روکنے پر آسٹریجی طے کردی گئی، پنجاب حکومت میں طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر