
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں اپنی ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی جس پر انہیں افسوس ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فیشن انڈسٹری کی دوڑ میں آگے نکلنے کے پریشر میں آکر 14 سال کی عمر میں ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کاش میں اپنے آباؤ اجداد کی ناک کو برقرار رکھتی“۔
انٹرویو میں بیلا حدید نے کہا کہ مجھے اپنی ناک کی سرجری کروانے پر پچھتاوا ہے لیکن میڈیا پر جو افواہیں پھیل رہی ہیں کہ میں نے متعدد کاسمیٹک سرجریز کروائی ہیں وہ جھوٹ ہیں۔
بیلا حدید نے کہا کہ لوگوں کے پاس کہنے کے لیے ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا ہے مگر میرا یہی کہنا ہے کہ مجھے میری انڈسٹری اور ارگرد کے لوگوں نے غلط سمجھا۔
یاد رہے کہ اب سے 4 سال قبل بیلا حدید نے اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا اور ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے انکاف کیا تھا کہ وہ آٹھ سالوں سے ایک دائمی بیماری (لائم) میں مبتلا ہیں۔
بیلا نے اپنی یہ تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھوں میں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔
اس تصویر کے کیپشن میں معروف ماڈل نے لکھا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کے علاج کے لیے اپنی نس تلاش کرنے میں انہیں ہمیشہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی سپر ماڈل کو 2012 میں لائم نامی ایک دائمی مرض کی تشخیص ہوئی تھی، اور اسی بیماری کے اثرات ان کی 57 سالہ والدہ اور 21 سالہ بھائی میں بھی پائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News