Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین جنگ، پاکستان نے چینی مؤقف کی حمایت کردی

Now Reading:

روس یوکرین جنگ، پاکستان نے چینی مؤقف کی حمایت کردی

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین یوکرین کے معاملے پر بہت قریبی رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں تنازعہ کو کم کرنے اور متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر معین الحق نے جمعرات کو مقامی چینی اخبار دیئے گئے ایک انٹرویو میں یوکرین بحران کے حوالے سے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے اور متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت پر زور دیتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں خصوصی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی لوہے کی طرح مضبوط ہےاور دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف مضبوط تعلقات قائم ہیں بلکہ بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطے بھی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک یوکرین بحران پر بہت قریبی رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کو تشویش ہےاور ہم نے اس تنازعہ کو کم اور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مسئلے کے حل کرنے کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان بات چیت پر زور دیا ہے اور متعلقہ فریقین بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالیں۔

روس یوکرین کے مابین جاری جنگ کے تناطر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت عقل مند اور سمجھدار سفارت کاری کا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو کام کرنے دیں۔ہمیں ایک دوسرے پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔ یہ یکجہتی اور اجتماعی کام کا وقت ہے۔ پاکستان اور چین اقوام متحدہ کے فورم پر بھی قریبی رابطہ کاری کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے اصولوں ، تمام اقوام کے لیےخودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انتہائی منفرد اور مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر