 
                                                                              شہر قائد میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمشید ڈویژن تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل اور 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر موریہ پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں فرحان خان اور منصور احمد شامل ہیں۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس نے بتایا کہ ملزم منصور احمد کے قبضے سے ایک پسٹل بمع راٶنڈ برآمد کی گئی جبکہ ملزم فرحان خان سے 810 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس نے بتایا کہ ملزمان غیر قانونی اسلحہ، ڈکیتی منشیات فروشی سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔
کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 