کریگ ایروائن کو زمبابوے کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا ہے اور تجربہ کار مہم جو شان ولیمز کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ریگیس چکابوا تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان کی ذمےداریاں ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایروائن آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے آئندہ دوروں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر نے زمبابوے کو دوبارہ بیٹنگ کوچ کے طور پر جوائن کر لیا ہے، ان کی جگہ سٹورٹ ماتسیکینیری کو اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے مدد فراہم کی جائے گی مزید یہ کہ لال چند راجپوت ہیڈ کوچ رہیں گے۔
کلوزنر کا پچھلا دور 2016 میں شروع ہوا اور 2018 میں ختم ہوا اور انہوں نے افغانستان ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
اس کے علاوہ میری این مسونڈا خواتین کی ٹیم کی قیادت کریں گی اور جوزفین نکومو ان کی نائب کپتان ہوں گی۔ گیری برینٹ کو ایڈم شیفو کی جگہ خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برینٹ نے 1999 سے 2008 تک 70 ون ڈے، چار ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
