Advertisement
Advertisement
Advertisement

’نامعلوم‘ گروپ نے روسی ٹینک سرینڈر کرنے پر بٹ کوائن دینے کی پیش کش کردی

Now Reading:

’نامعلوم‘ گروپ نے روسی ٹینک سرینڈر کرنے پر بٹ کوائن دینے کی پیش کش کردی
’نامعلوم‘ گروپ نے روسی ٹینک سرینڈر کرنے پر بٹ کوائن دینے کی پیش کش کردی

نامعلوم افراد کی اصطلاح پاکستان جیسے ملک تو بہت عام ہے، لیکن دنیا میں ایک گروپ ایسا بھی ہے جس کا نام ہی ’ نامعلوم ‘ ہے۔

ہیکرز کا یہ نامعلوم گروپ دنیا بھر میں اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے حکومتوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ۔

تاہم آج کل یہ ’ نامعلوم ‘ ہیکٹوسٹ گروپ (کسی فرد کی کمپیوٹر فائلز اور نیٹ ورک تک غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی معلومات کو سماجی اور سیاسی مقاصد میں استعمال کرنا) ہیکنگ کے بجائے اپنی منفرد پیش کش کی وجہ سے ذرایع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ہیکرز کے اس گروپ نے روسی صدر پیوٹن کے خلاگ ’ سائبر جنگ‘ کا اعلان کرتے ہوئے روسی حکومت سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد ویب سائٹس کو ڈاؤن کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نامعلوم کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں انہوں نے 1 ارب روبیل ( 1 کروڑ ڈالر) بھی جمع کرلیے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اسی گروپ نے روسی فوجیوں کو ٹینکوں سیمت ہتھیار ڈالنے پر انعام کے طور پر بٹ کوائن دینے کا اعلان بھی کیاہے۔

ہیکرز کے اس گروپ کا کہنا ہے کہ سرینڈر کرنے والی ہر فوجی گاڑی کے بدلے روسی فوجیوں کو52 ہزار ڈالر مالیت کے بٹ کوائن بطور انعام دیے جائیں گے۔

کرپٹو کرنسی کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ بین کرپٹو نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ نامعلوم ‘ نے روسی فوجیوں کو ٹینک اور فوجی گاڑیوں کے بدلے بٹ کوائن دینے کی پیش کش کی ہے۔‘

نامعلوم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ روسی فوجی جو اپنے ٹینک کے ساتھ سرینڈر کرنا چاہتے ہیں تو وہ سفید جھندا لہراتے ہوئے شناخت کے لیے ’ملین‘ کا مخصوص کوڈ استعمال کریں۔‘ جس کے بعد ’ نامعلوم‘ کا کوئی رکن ان سے رابطہ کرکے بٹ کوائن فراہم کردے گا۔

مگر انٹرنیٹ کی دنیا میں ان دنوں ’نامعلوم ‘ کا لفظ کچھ اور ہی معنی دیتا ہے، یہ لفظ سن کر سائبر سیکیوریٹی کے ماہرین کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔

’نامعلوم‘  گروپ کیا ہے ؟

Advertisement

انٹرنیٹ پر فعال گروپ ’نامعلوم‘ دنیا بھر میں موجود ہیکرز اور ہیکٹی وسٹ پر مشتمل ایسا گروپ ہے جو کبھی بھی ، کہیں بھی ، اور کسی بھی وقت دہشت گرد تنظیموں اور حکومت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملہ کرتا ہے۔

 

’نامعلوم‘ کے نامعلوم ہیکٹوسٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، حکومتی، مذہبی اور تجارتی اور سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر ڈینیئل آف سروس (ڈی ڈی او ایس) حملے کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر