Advertisement
Advertisement
Advertisement

28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، راناثناءاللہ

Now Reading:

28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، راناثناءاللہ

راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے لئے دن فکس ہوچکا ہے، 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد  پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 10 دن رہ گئے ہیں، 7 روز میں تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہو جائے گی، آج عدم اعتماد پر دن مقرر ہوچکا ہے، عدم اعتماد کی تحریک آئینی و قانونی راستہ ہے۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ عمران نیازی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں، اجلاس میں اپوزیشن کی 100 فیصد حاضری تھی، آج 172 سے زیادہ ہمارے نمبرز تھے، کل حکومت کہہ رہی تھی ہمارا بھی ان کے بندوں سےرابطہ ہے، آپ نےجہاں رابطے رکھ کرسیاست کی وہاں سے بھی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومت کے پاس10 دن رہ گئے ہیں، حکومت اپنا بوریا بستر باندھ لے، اسپیکر ٹائیگر فورس کے ممبر بنے ہوئے ہیں، 26 مارچ کو سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر