Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان سے شادی، سوناکشی نے خاموشی توڑ دی

Now Reading:

سلمان خان سے شادی، سوناکشی نے خاموشی توڑ دی

بولی وڈ کی دبگ کوئین سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

گزشتہ دنوں بولی وڈ کے دبنگ خان اور سوناکشی سنہا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان سوناکشی کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں، جبکہ دونوں دولہا دلہن کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں سوناکشی کو سرخ رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دکھایا گیا، جبکہ سلمان خان ایک آف وائٹ شیروانی میں نظر آرہے ہیں۔

हो गयी चोरी छुपे सलमान और सोनाक्षी की शादी ,कितनी है सच्चाई इस खबर में -  Viral Daily Khabar

تصویر سے متعلق بھارتی سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے تھے کہ سلمان نے سوناکشی سے خفیہ شادی کر رکھی ہے۔

Advertisement

جب معاملہ ہاتھ سے نکلتا دکھائی دیا تو بھارتی میڈیا نے واضح کیا کہ تصویر جعلی ہے اور اسے ایڈٹ کیا گیا ہے، جبکہ شادی کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

شادی کی خبروں کے حوالے سے سلمان خان تو تاحال خاموش ہیں لیکن سوناکشی نے بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتاسکتے؟’

سوناکشی کے کمنٹ کو لائک کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی، ساتھ ہی صارفین نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر