Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت جلد اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، احسن اقبال

Now Reading:

بہت جلد اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

احسن اقبال نے کہا کہ بہت جلد اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھرعمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بھکیرتے ہوئے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران نیازی فاشسٹ حکمران کی طرز پر اداروں کو مرضی سے چلانے کے لئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کیے تھے جن پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے عملدرآمد نہیں کیا تھا، الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے وزیراعظم مسلسل اس کے نوٹسز کی توہین کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سات سال سے حساب نہیں دیا جارہا، عمران نیازی حاجی، پرہیزگار اور تہجد گزار بیرون ملک پاکستانیوں کے پیسے کا حساب دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آپ کو بلاتے ہیں تو نہیں جاتے، چوری پکڑی جاتی ہے تو کبھی اسد عمر کبھی گورنر سندھ کا نام لگاتے ہیں، آپ صادق و امین نہیں بلکہ ایک دھوکے باز ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ ڈھٹائی سے مذہب کو استعمال کررہے ہو، امربالمعروف یہ نہیں کہتا کہ پچاس والی چینی ایک سو ساٹھ روپے کرو، بجلی یونٹ بل گیارہ روپے سے بائیس روپے کردو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ڈیڑھ سو روپے کلو والا گھی پانچ سو روپے کردیا، عمران نیازی پاکستان کے نوجوان نالائق اور ناسمجھ نہیں ہیں، تحریک عدم اعتماد کا اس لئے سامنا ہے کیونکہ آپ نے قوم سے جھوٹے وعدے کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا کہ آپ کے پاس ڈریم ٹیم ہے، آپ نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، امربالمعروف بہتان بازی کا سبق نہیں دیتا، تقریریں کرنے کے بجائے میڈیا کے سامنے آؤ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں بتیس سو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے، آپ اس میں انتیس روپے بھی کرپشن ثابت کرکے دکھاؤ، آپ کے نمبر ون وزیر نے میرے اوپر ملتان سلھر موٹروے پر ستر ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر