Advertisement
Advertisement
Advertisement

’یوکرین پر جوہری حملہ روس اور نیٹو کے مابین ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے‘

Now Reading:

’یوکرین پر جوہری حملہ روس اور نیٹو کے مابین ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے‘

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانزاسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر جوہری حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے، صدر پیوٹن نے کافی بڑی غلطی کی ہے اور اگر یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔

سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتا ہے لیکن جنگ کا حصہ نہیں، جبکہ اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ہے تاہم کسی بھی وقت اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے نیٹو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی،روس بھی کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا، نیٹو تنازعہ کا حصہ نہیں ہے تاہم وہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔

Advertisement

نیٹوسربراہ نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلاروس پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا ہے کہ امید کرتاہوں کہ نیٹو ممالک چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر