Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’دسویں‘ کا ٹیزر جاری

Now Reading:

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’دسویں‘ کا ٹیزر جاری

بھارت کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی آنے والی نئی فلم ’دسویں‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی آنے والی نئی فلم دسویں کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، اس فلم میں اداکار ابھیشیک بچن دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک کی فلم ’دسویں‘ کو نامور بھارتی ہدایت کار توشر جتولا نے ڈائریکٹ کیا اور فلم کے پروڈیوسر دنیش وِجان ہیں، اس کامیڈی فلم میں ابھیشیک بچن بحیثیت گنگا رام چوہدری مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

https://twitter.com/i/status/1503250580709380097

ابھیشیک بچن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم  کا ٹیزر شئیر کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم کو، دسوی کے امتحانات کے لیے ڈھیر ساری نیک تمنائیں!

Advertisement

یاد رہے کہ مذکورہ فلم رواں سال 7 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، فلم میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکارہ یامی گوتم اور نمرتا کور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

دوسری جانب ابھیشیک کے والد امیتابھ بچن نے بھی ان کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر