Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، منشیات برآمد

Now Reading:

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، منشیات برآمد

راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر پر کی گئی ، جس کے نتیجے میں کراکری کے سامان پر مشتمل پارسل سے 1 کلو 750 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ پارسل برطانیہ کے لیے بک کروایا گیا تھا، ملزمان برطانیہ میں موجود پارسل وصول کرنے والے ملزم کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ دورانِ کارروائی کمپنی کے مالک سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہیں، گرفتار ملزمان میں کمپنی کا مالک اسماعیل، نبیل اور رضا حسین شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

 کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر