
عمر میں اضافہ زندگی کا ایک قدرتی حصہ ہے جس سے بچنا ممکن نہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جو غذا آپ کھاتے ہیں اور روز مرہ کی عادات عمر میں اضافے کے اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں؟
جی ہاں واقعی ہماری غذا اور عادات بڑھاپے کے اثرات کو جسم پر مرتب ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
بدقسمتی سے ہر لمحہ بڑھتے وقت کو واپس کرنا تو ممکن نہیں مگر غذا اور روزمرہ زندگی کے طور طریقوں کے ذریعے جلد کے افعال میں بہتری لاکر جوان نظر آنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
بڑھاپے کی اقسام
سب سے پہلے بڑھاپے کی اقسام جاننا ضروری ہے جوکہ دو طرح کی ہیں، ایک کو جسمانی اور دوسرے کو ذہنی بڑھاپا کہا جا سکتا ہے۔
دیکھا گیا ہے کہ دونوں بیک وقت نازل نہیں ہوتے۔
جسمانی بڑھاپا پہلے آتا ہے اور ذہنی بڑھاپے کی آمد بعد میں ہوتی ہے۔
جسمانی طور پر زیادہ معمر، بہت سے لوگوں کی ذہنی صحت بھی قابلِ رشک ہوتی ہے۔
عمر بڑھنے کے باوجود جوان رہنے کا آسان نسخہ
سنگاپور میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ جسم اور خاص طور پر دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو گھر کے عام کام کرنا عادت بنالیں۔
تحقیق کے مطابق ایسے معمر افراد جو گھر کے کاموں کو کرنا معمول بنالیتے ہیں ان کی یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ گھر کے روزمرہ کے کام 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی ٹانگوں کی مضبوطی بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور گرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ گھر کے عام جیسے صفائی یا دیگر بڑھتی عمر کے ساتھ صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یا نہیں، اس مقصد کے لیے 21 سے 90 سال کی عمر کے لگ بھگ 500 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق میں ان افراد کی چہل قدمی کی رفتار، ایک کرسی سے اٹھنے کی رفتار، دماغی صلاحیتوں اور یادداشت کو مختلف ٹیسٹوں سے جانچا گیا
سنگا پور میں کی گئی اس تحقیق میں ہلکے پھلکے گھریلو کاموں جیسے برتن دھونا، چیزوں کو جھاڑنا، بستر ٹھیک کرنا، کپڑے لٹکانا، استری کرنا وغیرہ جبکہ بھاری کام جیسے کھڑکیوں کی صفائی، قالین صاف کرنا، ویکیوم کلینر کا استعمال، فرش دھونا اور سلائی وغیرہ شامل تھے۔
محققین نےبتایاکہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ہلکے اور بھاری کاموں کا امتزاج دماغی افعال کو بہتر کرنے سے منسلک ہے بالخصوص توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت کے شعبے میں۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے اوپن میں شائع ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News