Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، 8 افراد گرفتار

Now Reading:

پنجاب پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، 8 افراد گرفتار

 پنجاب پولیس کی جانب سے  پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کےشہر سرگودھا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے  ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کرلی ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ   28 سالہ محمد عباس گلے پر ڈور پھرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا تھا، وقوعہ کی تصدیق کر کے ذمے داران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

 ڈی پی او نے بتایا کہ تھوڑی سی تفریح کے لئے کسی کا گھر اجاڑ دینا انسانیت کیخلاف ہے تاہم ملزمان کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 ہزار کے قریب پتنگیں اور  385 کیمیکل ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں یعنی پتنگ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا نقصان کم جبکہ دوسروں کا زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔

یہ نقصان ایسے ہوتے ہیں جن کا کبھی ازالہ نہیں ہو سکتا، پتنگ بازی کے نتیجے میں مالی نقصان شاید ہی کہیں ہوتا ہے اس میں اکثر و بیشتر جانی نقصان ہی ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر