
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زینب شبیر اور اُسامہ خان کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ زینب شبیر اور اداکار اسامہ خان کی جانب سے اپنی منگنی کی تردید کی گئی ہے۔
ایک موقع پر زینب شبیر نے کہا کہ میری اور اُسامہ کی منگنی کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے اُسامہ خان کا کہنا تھا کہ ’اُن کی زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر اُنہیں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے مبارکباد تک دے دی تھی، روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بہت پیاری لڑکی ہے چھوڑنا مت۔‘
اداکار نے کہا کہ منگنی کی افواہوں کے بعد اُن سے دیگر تقریبات میں سوال بھی کیا گیا کہ آپ اپنی منگیتر کے ساتھ کیوں نہیں آئے ہیں؟
یہاں تک کہ انہیں سوشل میڈیا پر کمنٹ باکس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زینب سے جَلد شادی کا مشورہ دیا جا چکا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اسامہ خان کا منگنی کی افواہوں پر ہنستے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے اور زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہو گئے ہیں۔
زینب شبیر اور اسامہ خان کے اس انٹرویو کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس جوڑی میں ریلیشن شپ سے متعلق چہ مگوئیاں اب بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ چھپا رہے ہیں، اِن میں تعلق تھا اور اب بریک اپ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News