
گوگل سے وابستہ کروم ٹیم نے کہا ہے کہ کروم براؤزر کا نیا ورژن یعنی ایم 99 ایپل کے تیزرفتار براؤزر سفاری کو مات دیدے گا۔
اس پراعتماد بیان کی وجہ یہ ہے کہ گوگل کروم کے ڈویلپرز نے اسے کئی طرح سے چلایا ہے اور اس کا موازنہ ایپل کے سفاری براؤزر سے کیا ہے کیونکہ ایپل نے اسے برق رفتار براؤزر قرار دیا ہے۔ گوگل نے کروم سے متعلق کرومیئم بلاگ پر کہا ہے کہ اب ان کا براؤزر گزشتہ برس کے مقابلے میں 45 فیصد تیز ہے۔ اس میں جاوا اسکرپٹ اور گرافکس کی رینڈرنگ کو بہتر بنایا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق جب نئے تبدیل شدہ کروم براؤزر کو ایپل کے ایم ون میک سسٹم پر چلایا گیا تو وہ سفاری سے سات گنا زائد تیز نکلا۔ اس کے بعد کئی ایپ بھی چلاکر دیکھی گئیں۔
گوگل کے انجینیئروں نے اسے 14 انچ میک بک، پھر 13 انچ میک بک پرو پر بھی چلایا اور مجموعی طور پر 30 فیصد کارکردگی بہتر رہی۔ گوگل کے مطابق اس ٹٰیسٹ میں تمام معیارات کا خیال بھی رکھا گیا تھا۔
کروم پر یہ الزام عائد ہوتا رہا ہے کہ وہ بہت مرتبہ سست پڑتا ہے، ہینگ ہوجاتا ہے اور ریم کی وسیع مقدار اور کمپیوٹر وسائل استعمال کرتا ہے۔ دوسری جانب اس پر بجلی زائد خرچ کرنے کا الزام بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اس چیلنج کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
کروم لوڈ ہوتے ہیں گوگل کی بہت ساری سہولیات اور ٹولز بھی لوڈ ہوجاتے ہیں اور ان کے لاتعداد روابط ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ سست رفتاری میں بدنام رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News