
عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہیں عالیہ کو طاقت کا نشہ نہ ہو جائے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی تیزی سے بڑھتی شہرت سے تھوڑا پریشان ہیں۔
مہیش بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کی بیٹی عالیہ کو طاقت کا نشہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد فوراَ ہی شہرت حاصل کرلی ہے۔
اُنہوں نے عالیہ بھٹ کے بارے میں کہا کہ’اُنہیں لگتا ہے کہ عالیہ کے بارے میں جو چیز منفرد ہے وہ اس کے اندر کامیابیوں کی بلندیوں پر جانے کی ایک نہ بجھنے والی پیاس ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ جانتی ہے کہ ہنر خود انسان کے اندر کے ہی ایک مختلف حصے سے آتا ہے لہٰذا، وہ آگے بڑھنے کی کوشش برقرار رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بچے کی طرح زبردست ہمدردی اور کھلا دل رکھنے کے لیےکامیاب رہی ہے‘۔
مہیش بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس بات کو لے کر اتنے پریشان تھے کہ وہ اس بارے میں بات کرنے کے لیے امیتابھ بچن کے پاس بھی گئے تھے، جس کے بعدامیتابھ بچن نے فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی کامیابی پر عالیہ کو ایک ’خط‘ بھی لکھا تھا۔
واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے امیتابھ سے پوچھا کہ جلد یا تاخیر سے، شہرت ہم سب کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہے، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ عالیہ لازمی طور پر کسی دن ایسے حالات کا سامنا کرے گی؟‘
جس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ’اُنہیں ایسا نہیں لگتا‘۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی ریلیز ہوئی ہے اور عالیہ بھٹ نے صرف 20 فلموں میں کام کر کے بےحد شہرت حاصل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News