Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیسہ یا وطن، جنوبی افریقہ کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صوابدید پر چھوڑنے کا فیصلہ

Now Reading:

پیسہ یا وطن، جنوبی افریقہ کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صوابدید پر چھوڑنے کا فیصلہ

کرکٹ جنوبی افریقہ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ کرکٹرز کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 20، تیسرا 23 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ٹیسٹ سیریز 31 مارچ سے 12 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

 انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن کا آغاز بھی 26 مارچ سے ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو تین روز قبل قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔

اس ضمن میں جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کنٹریکٹ سے متعلق فیصلہ کھلاڑیوں پر چھوڑنے سے کھلاڑیوں کے لیے وفاداری کا امتحان شروع ہوگیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے اعلان کے بعد کرکٹرز غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

Advertisement

آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے 11 جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، مارکو جانسن، ایڈن مارکرم، رسی وان ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریس اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔

واضح رہے، تمام کرکٹرز ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں انکے کسی نہ کسی فرنچائز کے ساتھ معاہدے طے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر